23 جون، 2015، 12:11 AM

معاہدے تک پہنچنے کے لئے طے شدہ اصولوں کے مطابق عمل پر تاکید

معاہدے تک پہنچنے کے لئے طے شدہ اصولوں کے مطابق عمل پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ مذاکرات میں شریک عالمی طاقتوں کو جامع معاہدے تک پہنچنے کے لئے طے شدہ اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کے اندررہ کر حرکت کرنی چاہیے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ مذاکرات میں شریک  عالمی طاقتوں کو جامع معاہدے تک پہنچنے کے لئے طے شدہ اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کے اندررہ کرحرکت کرنی چاہیے ۔

ظریف نے کہا کہ مذاکرات میں بعض اختلافات موجود ہیں جن میں بعض کا تعلق فنی امور سے ہے جبکہ بعض کا تعلق سیاسی امور سے ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ یورپ کے دورے پر ہیں جہاں وہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزراء خارجہ کے ساتھ ملاقات کے علاوہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ جواد ظریف نے کہا کہ جامع معاہدے تک پنہچنے کے لئے مشترکہ اقدام کی ضرورت ہے۔

News ID 1856053

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha